#ابوظبی میں ریاض منصوبہ ٹرینڈ بن گیا
ریاض ...ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ابوظبی کے عظیم الشان رہائشی منصوبے کو ”ریاض شہر“ کانام دیدیا۔ یہ اعلان یکایک ٹویٹر پر ٹرینڈ کی حیثیت اختیار کر گیا۔ لاکھوں لوگوں نے چند گھنٹوں کے اندر اس پر پذیرائی کا اظہار کیا۔ اماراتی قلمکار محمد النعیمی نے تحریر کیا کہ ہر آنے والے دن سعودی عرب اور امارات کے تعلقات گہرے سے گہرے تر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ مبارک منصوبوں سے دوست خوش ہورہے ہیں اور دشمن جل رہے ہیں۔