پٹنہ۔۔۔۔۔لوک جن شکتی کے صدر رام ولاس پاسوان نے آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کی زیڈ پلس سیکیورٹی میں کمی کرنے پر کہا کہ انہیں سیکیورٹی کی کیا ضرورت، ان سے تو پورا ملک ڈرتا ہے۔ مرکزی وزیر پاسوان نے پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یادو اپنی زیڈ پلس سیکیورٹی ہٹائے جانے سے بلا وجہ واویلا مچا رہے ہیں۔ مجھے بھی زیڈ پلس سیکیورٹی حاصل تھی جسے ہٹا دیا گیالیکن میں نے کبھی بھی شور نہیں مچایا۔لالو صرف سرخیوں میں برقراررہنے کیلئے اس طرح کا ڈرامہ کررہے ہیں۔ فی الحال ان کی حفاظت کیلئے مضبوط سیکیورٹی بندوبست ہے۔ انہیں ڈرنے کی کیا ضرورت؟۔