پاکستان میں جمعرات 17 اپریل کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
جمعرات 17 اپریل 2025 16:17
پاکستان میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ اس کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 715 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 72 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 59 روپے اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی نئی قیمت 3 ہزار 401 روپے رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 51 روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 915 روپے رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں فی اونس 19 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 3 ہزار 329 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 3 ہزار 310 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔