Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوبی سی کو آئینی درجہ دلاکر رہیں گے، مودی

پراچی۔۔۔۔۔وزیر اعظم نے گجرات میں انتخابی ریلی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لاکھ رکاوٹیں کھڑی کرتی رہے مگر اوبی سی کو آئینی درجہ دلاکر رہیں گے۔مودی نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دیگر پسماندہ طبقات کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے نسل پرستی کا زہر پھیلا رہی ہے جبکہ وہ اپنے دور اقتدار میں کبھی بھی اوبی سی کمیشن کو درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کمیشن کی طرح آئینی درجہ دلانے کیلئے اقدامات نہیں کئے۔ خود اوبی سی سے تعلق رکھنے والے مودی نے کہا کہ ان کی حکومت بننے پر جب اس ضمن میں کوشش کی گئی تو راجیہ سبھا میں اکثریت کے بل پر کانگریس نے اسے روک دیا تھا۔کانگریس اسے چاہے جتنی بار روکے اس کے باوجود پارلیمنٹ میں بل منظور کراکے دم لیں گے۔

شیئر: