Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد حریری کا استعفیٰ واپس لینے کا عندیہ

بیروت ۔۔۔ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ ملک میں بعض معاملات میں مثبت پیشرفت جاری رہی تو آئندہ ہفتے استعفیٰ واپس لے لوں گا۔ واضح رہے کہ سعد حریری نے 22 نومبر کو وطن واپسی کے بعد عارضی طور پر وزارت عظمیٰ سے استعفے پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ ایوان صدر میں صدر مشل عون کے ساتھ ملاقات کے بعد سعد حریری نے کہا کہ میں نے صدر کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔ انہوں نے چند روز مزید انتظار کی خواہش کا اظہار کیا۔ استعفے کے اسباب اور اس کے سیاسی پس منظر جاننے اور صلاح مشورے کے لیے مزید وقت مانگا تو میں نے ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے استعفے پر عملدرآمد روک دیا تھا۔
 

شیئر: