Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایونجر انفنٹی وار کا پہلا ٹریلر

ہالی وڈ کی نئی فلم ' ایونجرز دی انفنٹی وار' کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا۔ فلم کے ٹریلر کا طویل مدت سے انتظار کیاجارہاتھا تاہم اب اسے منظرعام پر لایاگیاہے۔ جوئی اور انتھونی روسو کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی ہالی فلم ' ایونجرز دی انفنٹی وار' مارول کامکس کے مشہور سپر ہیرو کرداروں پر مشتمل ہے ۔ اس سیریز کی کئی فلمیں بن چکی ہیں ۔ نئی فلم میں گارڈینز آف گلیکسی' ہلک' اور اسپائیڈرمین اور آئرن مین سمیت کئی کردار شامل ہیں۔یہ فلم اگلے برس نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: