Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں عدم استحکام پاکستان کیلئے خطرہ ہے ،اعزاز چوہدری

واشنگٹن... امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں مسلسل عدم استحکام ،اقتصادی اورسلامتی کے شعبوں میں پاکستان کی کامیابیوں کیلئے خطرے کاباعث ہے۔ اعزاز چوہدری نے کیپٹل ہل میں امریکی سینیٹر اور خارجہ امور کمیٹی کے رکن جیف مرکلی سے ملاقات کی۔ پاک ،امریکہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دہشتگردی کے واقعا ت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے جامع سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور امریکہ مل کرافغان امن عمل میں کرداراداکریں گے ۔سینیٹرجیف مرکلی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اورامر یکہ میں دوطرفہ تعلقات وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اورافغانستان میں امن واستحکام کے قیام کیلئے ملکر کام کرناچاہیے۔
 

شیئر: