ویانہ۔۔۔۔عراقی وزیر پٹرولیم عبدالجبار اللعیبی نے اعلان کیا ہے کہ تیل برآمد کرنیوالے 24ممالک کے وزرائے پٹرولیم نے 2018ء کے اختتام تک تیل کوٹے میں کمی برقرار رکھنے کی منظوری دیدی۔ اللعیبی نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ تیل پیداوار میں کمی کے فیصلے کا مقصد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل نرخوں کو کنٹرول کرنا ہے۔ منظور ی دینے والوں میں اوپیک کے رکن 24ممالک اور 10وہ ممالک بھی شامل ہیں جو اوپیک کے ممبر نہیں۔ ان میں روس سرفہرست ہے۔