نیویارک۔۔۔۔اقوام متحدہ کی ٹیم نے خفیہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ یمنی حوثیوں نے سعودی عرب پر امسال جو بیلسٹک میزائل داغے تھے ان میں سے 4کی باقیات کے تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ وہ ایرانی ساختہ تھے۔ رپورٹ میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ابھی تک ایرانی ساختہ میزائل حوثیوں کے حوالے کرنے والے فریق یا ثالث کی بابت کوئی ثبوت نہیں مل سکا ۔ بین الاقوامی افسران نے داغے جانے والے میزائلوں کی باقیات کے مطالعے کیلئے 2فوجی اڈوں کا دورہ کیا۔ حوثیوں نے 19مئی،22جون، 26جولائی اور 4نومبر کو سعودی عرب پر مذکورہ میزائل داغے تھے۔