Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی پاکستان کے 28 اضلاع میں 30 ہزار غذائی پیکیجز کی تقسیم

کنگ سلمان (شاہ سلمان) ریلیف سینٹر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے پاکستان کے 28 اضلاع میں 30 ہزار غذائی پیکیجز کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں جاری کیے ایک بیان کے مطابق کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پہلے مرحلے میں ان ضرورت مند افراد میں راشم تقسیم کیا جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔
تقسیم کیے گئے ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلو ہے جس میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی اور 5 کلو چنے شامل ہیں۔
تقسیم کا عمل کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی نگرانی میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ، حیات فاؤنڈیشن، اور پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے ساتھ تعاون سے انجام دیا گیا۔
یہ اقدام پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کو کم کرنے اور مستحق گھرانوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے عزم کا مظہر ہے۔

شیئر: