Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ ٹی سی کمپنی کا نیا اسمارٹ فون لانچ

ایچ ٹی سی کمپنی کا نیا اسمارٹ فون ایکس 2 لانچ کر دیا گیا ہے۔فون ایچ ٹی سی یو 11 لائف کا لوکل ورڑن ہے اور اسے جاپان میں متعارف کروایا گیا ہے۔فون میں 5.2 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگون 630 پراسیسر ،اینڈرائڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ،4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ہوم بٹن اور فنگر پرنڑ سینسر کو فون کے فرنٹ پر شامل کیا گیا ہے۔
فون میں 16 میگا پکسل کا فرنٹ اور بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔ بیک کیمرے سے 4 کے ویڈیوز بھی بنائی جا سکیں گی۔فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہے۔ فون کو نیلے اور سفید رنگ میں متعارف کروایا گیا ہے اور اسکی فروخت دسمبر میں شروع کی جائے گی۔

 

شیئر: