ایچ ٹی سی کا نیا موبائل 2 نومبر کو لانچ ہوگا
ایچ ٹی سی کی جانب سے یو سیریز کے نئے موبائل کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور ایچ ٹی سی نے ایک ٹویٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈیوائس کو 2 نومبر کو لانچ کیا جائے گا۔
اب تک کی لیکس کے مطابق اسمارٹ فون میں 6 انچ ڈسپلے ، 4000 ملی ایپمئر آورز کی بیٹری ، 4 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج اور اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیے جانے کا امکان ہے۔
زیادہ اسٹوریج کے ساتھ فون کا ایک ورڑن 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بھی متعارف کروایا جائے گا۔ فون کی قیمت ممکنہ طور پر 400 ڈالر تک ہو گی۔