بیجنگ۔۔۔چین میںخام تیل کاایک نیاذخیرہ دریافت ہواہے ۔چین کی قومی پٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) نے سنکیانگ کے علاقہ جگرطاس میںیہ ذخیرہ دریافت کیا۔ 1.24 ارب ٹن سے زائد خام تیل کے ذخائراب تک دریافت کئے جاچکے ہیںجن میں سے 520 ملین ٹن کے قریب ثابت شدہ یعنی قابل دست رس ہیں۔پٹروچائنہ کے مطابق 10 سال کی مسلسل ارضیاتی تحقیق اورکھوج کے بعدیہ ذخائردریافت ہوئے۔چین میںاس وقت دنیاکے تیرھویںبڑے قابل دست رس تجارتی خام تیل کے ذخائر موجودہیںجن کاحجم 25 ہزار620 ملین بیرل ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ