ایشزسیریز: دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا کے 4 وکٹو ں پر 209 رنز
ایڈیلیڈ:عثمان خواجہ کی خوبصورت 53رنز کی بدولت آسٹریلیانے ایشز سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے روز 209رنز بنا لئے جبکہ اس کے 4کھلاڑی آوٹ ہوگئے ۔ انگلینڈ کے کپتان جوائے روٹ نے ٹاس جیت کر موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے میزبان ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی جو زیادہ فائدہ ثابت نہ ہو سکا اور سارا دن میں صرف 4وکٹیں گریں۔بارش کے باعث پہلے دن 9اوورز کاکھیل متاثر ہوا، 81 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔ یہ ٹیسٹ فلڈ لائٹس اور گلابی گیند کیساتھ جاری ہے۔ شائقین سے کھچا کھچ بھرے ایڈیلیڈ اوول میں میزبان ٹیم کا آغاز کوئی خاص بہتر نہیںہو۔ا وپنر کیمرون بین کروفٹ 10 رنز بناکر رن آوٹ ہو گئے۔ ڈیوڈ وارنر 47رنز بنا سکے اور 3رنز کی کمی سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔ عثمان خواجہ کی 53 رنز کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھے۔کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کریگ ایورٹن نے آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کو40 رنز پر بولڈ کر دیا جو میچ کی بڑی کامیابی تھی۔ اس میچ کو بھی پاکستانی انٹرنیشنل امپائر علیم ڈار سپروائز کر رہے ہیں جبکہ دوسرے امپائر نیوزی لینڈ کے42سالہ کرس جیفنی ہیں جبکہ میچ ریفری ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن ہیں۔