Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کارکردگی کا نتیجہ ہے،یوگی

نئی دہلی۔۔۔۔۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی 8ماہ کی بہتر کارکردگی کے باعث ملی ہے۔ ریاست کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد یوگی نے کہا کہ ان نتائج نے 2019کے انتخابات کے نتائج کی بنیاد ڈال دی۔بی جے پی ریاست کی تمام 80لوک سبھا نشستوں پر کامیاب ہوگی۔ریاست کی 16میونسپل کارپوریشنوں میں سے سماج وادی کو ایک بھی نشست حاصل نہ ہونے پر یوگی نے کہا کہ ریاست کے عوام نے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو مسترد کردیا ہے۔

شیئر: