لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی کے بلدیاتی انتخابات میں بڑے شہروں کے مقابلے میں چھوٹے شہروں اور قصبوں میں بی جے پی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔بی جے پی نے ریاست کی 16میونسپل کارپوریشنوں میں سے 14پر کامیابی حاصل کی۔ضلع میونسپلٹی کی کل 198نشستوں پر ہوئے انتخابات میں بی جے پی کو 70نشستیں ، سماج وادی کو45، بی ایس پی کو 29اور کانگریس کو 9سیٹیں ملیں ۔آزاد امیدواروں نے 43نشستوں پر کامیابی کے پرچم لہرائے۔ضلع میونسپلٹی میں چیئرمین اور رکن کیلئے 5261نشستوں پر زبردست مقابلے ہوئے جس میں بی جے پی کو 128نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ان میں 3380نشستوں پر آزاد امیدوار وں نے قبضہ جمایا۔ بی جے پی کے 922، سماج وادی کے 477، بی ایس پی کے262اور کانگریس کے 258ارکان کامیاب ہوئے۔