Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی رابڑی سے پوچھ گچھ شروع

پٹنہ۔۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد کی بیوی اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی بالآخر 7مرتبہ نوٹس جاری ہونے کے بعد ریلوے ٹینڈر گھپلے اور آمدنی سے زیادہ اثاثے کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہوئیں۔ واضح ہو کہ رابڑی دیوی نے دہلی جانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسے بھی جو کچھ پوچھنا ہے وہ پٹنہ آئے۔ اسکے بعد ای ڈی کے افسران آٹھویں مرتبہ نوٹس جاری کرنے کے بعد وہ پٹنہ میں واقع دفتر پہنچے جہاں رابڑی کو طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی کے افسران نے 55سوالات پر رابڑی دیوی سے جواب طلب کیاہے۔

شیئر: