Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلاق ثلاثہ بل پر مسلم رہنماؤں کا اعتراض

نئی دہلی۔۔۔۔۔پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں 3طلاق سے متعلق بل پیش کرنے اور حکومت کے فیصلے پر مسلم رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے۔ مسلم طبقہ کے ماہرین سے مشورے کے بغیر بل تیار کیا گیا جس میں 3سال کی قید بامشقت کی تجویز ہے۔ سچر کمیٹی کے افسر ڈاکٹر محمود نے کہا کہ ہندوکمیونٹی میں بھی کئی ایسی قدامت پسند سماجی روایتیں موجود ہیں جن سے جمہوریت اور انسانی حقوق کے اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ صرف مسلم کمیونٹی کی ہی نہیں بلکہ اُن کی بھی اصلاح کرے۔ ڈاکٹر ظفرمحمود کا کہنا تھا کہ وہ3طلاق کے رواج پر عمل کیخلاف ہیں کیونکہ یہ سراسر غیر اسلامی ہے۔ حکومت جس طرح سے مسلم کمیونٹی کے ساتھ مشورہ کئے بغیر متعلقہ قانون میں ترمیم کرنے جارہی ہے وہ اس کی پُرزور مخالفت کرتے ہیں۔

شیئر: