انقرہ۔۔۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی تقسیم کے خواہاں خوش فہمی میں نہ رہیں۔ اپنی سیاسی جماعت کے چھٹے ضلعی کنونشن سے پیشتر عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھ بیٹھے کہ اس وطن کو منقسم کیا جا سکتا ہے۔ اس چیز کے درپے ہونیوالے یہ جان لیں کہ ہم نے جس طرح قندیل اور جودی کے پہاڑی علاقوں پر ایف16 طیاروں کے ذریعے بمباری کے ذریعے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اسکے بعد بھی ہم یہ جنگ جاری رکھیں گے۔انہوں نے گزشتہ ہفتے 100دہشتگردوں کو ہلاک کیے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی ترکی کو تقسیم کرنے کی کارروائیاں جاری رہیں تو انھیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری قوم کے امن و امان اور خوشحالی کو بگاڑنے کی کوئی بھی جرأت نہ کرے کیونکہ اسے حزیمت کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔