Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں مظاہرے،متعدد افراد زخمی

برلن۔۔۔جرمنی کی مسلم اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعت اے ایف ڈی کی کانگریس کے موقع پر ہینّور میں مظاہرے ہوئے جس کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی اپنے نئے صدر کے انتخاب کیلئے کا نگریس منعقد کیے ہوئے ہے جبکہ اس کی مخالفت میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے یہ افراد انجیلا مرکل کی مہاجرین دوست پالیسی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
 

شیئر: