Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلوگیس سلنڈر کی قیمتوں میں 5 روپے اضافہ

لکھنؤ۔۔۔۔۔۔گھریلو ایل جی پی گیس سلنڈر 5روپے پھرمہنگا ہو گیا ہے۔اب گھریلو سلنڈر کی غیر سبسیڈی شرح 781 روپے ہو گئی ہے،تووہیں کمرشیل سلنڈرپر8 روپے کااضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ماہ گھریلو گیس سلنڈر (14.2 کیلوگرام) کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا،اسکے بعد لکھنؤ میں 776 روپے میں ملنے لگا تھالیکن اب5 روپے مزید اضافہ کے بعد یہ سلنڈر صارفین کو 781 روپے ملے گا۔ کمرشیل سلنڈر (19 کلوگرام) کیلئے اب 1380 روپے خرچ کرنے پڑیں گے۔یہ اضافہ نظر ثانی کے بعد ہوا ہے۔ مسلسل چوتھے مہینے سلنڈر کی قیمت بڑھی ہے۔ 4 ماہ کے وقفے میں گھریلو سلنڈروں کی قیمت میں  221 روپے کا اضافہ ہواہے۔

شیئر: