شاہی فرمان: ڈاکٹر غسان کو منصب سے سبکدوش کردیا گیا
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے وزارت تجارت وسرمایہ کاری کے مشیر ڈاکٹر غسان بن احمد السلیمان کو منصب سے سبکدوش کردیا۔
ڈاکٹر غسان کی سبکدوشی پر مشتمل شاہی فرمان ریاض میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں ان کی شرکت کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ریاض میں زنانہ ملبوسات کے شو میںڈاکٹر غسان کی شرکت کی وڈیو شیئر کی تھی جس پر سعودیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ بعد ازاں ڈاکٹر غسان نے ٹویٹر پر فیشن کی مذمت کی تھی۔