نئی دہلی۔۔۔۔۔ گجرات اسمبلی کے انتخابات کے پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی نے الزام لگایا کہ گجرات کی بی جے پی حکومت خواتین سے کیا گیا وعدہ نبھانے میں ناکام رہی۔ راہول نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی کے 22سال کے دورحکومت میں خواتین تعلیم ، بہتر غذا اور سیکیورٹی سے محروم ہیں ۔ ریاستی حکومت گجرات کی بہنوں کیلئے محض کھوکھلے وعدے کررہی ہے جو کبھی پورا نہیں کرسکتی۔