Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خدمت خلق زندگی کا اصل مقصد ہے، یوگی

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت معذورافراد کو بااختیار بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ’’عالمی یو م معذور‘‘پر محکمہ معذورین کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں قابل ذکر تعاون فراہم کرنے  والے 15افراد اور 5اداروں کو توصیفی اسناد سے نوازا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معذور افراد کی باز آباد کاری کیلئے حکومت کی جانب سے مختلف اسکیمیں جاری ہیں تاکہ معذورافراد اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

شیئر: