Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کے رومانٹک اداکا رششی کپورچل بسے

ممبئی۔۔۔۔۔بالی وڈ کے مشہور اداکار ششی کپور79برس کی عمر میں چل بسے۔وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔انہوں نے ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں آخری سانس لی۔ششی کپور18مارچ 1938ء میں اداکار پرتھوی راج کپور کے گھر پیدا ہوئے ۔انہوں نے فلمی دنیا میں بطور چائلڈ ایکٹر  کام شروع کیا۔ 1961ء میں فلم دھرم پتر سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ۔جب جب پھول کھلے، چوری میراکام، شنکر دادا ، دیوار، ترشول، مقدر، پاکھنڈی ، کبھی کبھی ، جیسی تقریباً116فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔جن میں 61فلموں میں ششی کپور نے بطور ہیرو  کام کیا جبکہ 55ملٹی اسٹار فلموں میں بھی جوہر دکھائے۔2011ء میں حکومت کی طرف سے انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازاگیا۔2015ء میں انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ششی کپور اپنے والد پرتھوری راج کپور اور بڑے بھائی راج کپور کے بعد یہ ایوارڈزحاصل کرنے والے کپور خاندان کے تیسرے فرد تھے۔

شیئر: