ریاض.... یمن میں متعین سعودی سفیر محمدسعید آل جابر نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو قتل کرکے عہد شکنی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حوثیوں کا وتیرہ ہے کہ وہ وعدے کرکے توڑ دیتے ہیں۔ یہ ایرانی تربیت کا نتیجہ ہے۔آل جابر نے الاخباریہ چینل کے مطابق مزید کہا کہ حوثی کتنے بھی جرائم کیوں نہ کرلیں ہم ہمیشہ یمنی عوام کے ساتھ رہے ہیں۔ آج بھی ہیں کل بھی رہیں گے۔ سابق یمنی صدر کے قتل کے بعد یہ سعودی عرب کے کسی عہدیدار کا پہلا تبصرہ سامنے آیا ہے۔