Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں 3میڈیکل کمپلیکس سربمہر

ریاض ....وزارت صحت نے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آجانے کے بعد مدینہ منورہ کے 3میڈیکل کمپلیکس سربمہر کردیئے۔ تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ طبی فضلے کا نظام ناپید تھا۔ صحت عملے کی کم از کم تعداد کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔ ایسے لوگ بھی کام کررہے تھے جن کے پاس اجازت نامے نہیں تھے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ چھاپہ مہم کے دوران بعض ڈاکٹر کمپلیکس سے فرارہوتے ہوئے دیکھے گئے۔

شیئر: