ریاض .... حوثیوں کے ایک رہنما علی العماد نے ”مصراوی“ ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو قتل کرنے کے بعد انکی لاش کہاں چھپائی گئی؟ حوثیوں نے پیر کو علی صالح کو صنعاءسے سنحان جاتے ہوئے ہلاک کردیا تھا۔ انکے ہمراہ انکا بیٹا اور پیپلز کانگریس کے متعد د لیڈربھی تھے۔ العماد نے بتایا کہ علی صالح کی لاش حوثیوں کے زیر قبضہ وزارت داخلہ کے حوالے کردی گئی۔ العماد نے علی صالح کی لاش انکے رشتہ داروں کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی صالح کی قبر کی بابت بھی کسی کو نہیں بتایا جائیگا۔