Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی فریق مذاکرات کریں، امریکہ

ریاض ...امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ امریکہ نے یمن کے برسر پیکار تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ خانہ جنگی بند کرنے کیلئے سیاسی مذاکرات کا احیا کریں۔ امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حوثیوں نے اتوار کو ابوظبی پر جو میزائل داغا تھا اس سے خطے میں جنگ نے نیا اضطراب پیدا کردیا ہے۔ اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ ایرانی نظام یمن کی خانہ جنگی کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہا ہے۔

شیئر: