صنعائ....یمنی علماءنے واضح کیا ہے کہ علی صالح کے قتل سے یمنی عوام میں حوثیوں کی بیخ کنی کا جذبہ اور عزم مزید پختہ ہوگیا۔علی صالح کے سانحہ قتل نے یمنی عوام کو حوثیوں کیخلاف صف بستہ کردیا۔ یمنی حکومت کے وزیر اوقاف احمد عطیہ نے کہا کہ حوثیوں کے ہاتھوں علی صالح کے قتل کے بعد یمن کے ہوش مند عوام کا فرض ہے کہ وہ اس عظیم سانحہ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ سب لوگ اختلافات کو پش پشت ڈال کر حوثیوں کیخلاف متحد ہوجائیں۔ صد ر ھادی کی قیادت میں ملک کو تہہ و بالا کرنے والے حوثیوں سے نجات دلانے کی مہم میں شریک ہوجائیں۔ ایسا ہی پیغام یمنی علماءبورڈ کے رکن شیخ عبداللہ صعتر ، ایک اور یمنی عالم شیخ قاسم الحمیدی،نیز شیخ عبداللہ الراجعی، شیخ جمال الثقاف نے بھی دیا ہے۔