Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قتل سے قبل علی عالح کا سودا ہوگیا تھا

ریاض ... یمنی پیپلز کانگریس کے اہم رہنما یاسر العواضی کے سگے بھائی طارق العواضی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کو ہلاکت سے قبل فروخت کردیا گیا تھا۔ طارق العواضی نے فیس بک پر کہا کہ علی عبداللہ صالح اتوار کو ناکہ بندی سے قبل الثنیہ میں اپنے گھر سے نکل گئے تھے اور صنعاءمیں نامعلوم مقام پر رات گزاری تھی۔ انہوں نے پیر کے دن پارٹی کے سیکریٹری جنرل عارف الزوکا اور علی موضہ سے ملاقات کی تھی۔ دہ دونوں کو لیکر سنحان جارہے تھے، مارب نہیں۔ راستے میں حوثیوں نے گھیراﺅ کرکے انہیں قتل کردیا۔ عارف الزوکا اور علی صالح کے ایک بیٹے کو قید کرلیا۔ علی صالح کے ہمراہ موجود دیگر افراد کا کیا ہوا ابھی تک اس بارے میںکسی کو علم نہیں ہوسکا۔ حوثی علی صالح کے پہلے سے ہی منتظر تھے کیونکہ وہ انکی قیمت چکا چکے تھے۔
 

شیئر: