Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر: یشونت سنہازیر حراست

ممبئی۔۔۔۔بی جے پی کے سینیئر رہنما یشونت سنہا کو مہاراشٹر کے اکولا میں اس وقت پولیس نے حراست میں لے لیا جب وہ ودربھ علاقے کے کسانوں کے ساتھ حکومت مخالف مظاہرے میں شریک تھے۔ اکولا کے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش کالا ساگر نے کہا کہ ضلع کلکٹریٹ کے باہر تقریباً250کسانوں کے ساتھ سنہا کو حراست میں لیا گیا۔ آئی پی ایس افسر نے کہا کہ حراست میں لئے گئے افراد کو اکولا ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر میدان لے جایا گیا ۔ سنہاسیکڑوں کسانوں کے ساتھ اکولا ضلع کلکٹریٹ کے باہر کپاس اور سویا بین کی کاشت کرنیوالے کسانوں کے تئیں حکومت کی لاپروائی کیخلاف مظاہرہ کررہے تھے۔

شیئر: