ممبئی۔۔۔۔ سنگا پورایئر لائنز کا طیارہ ایس کیو 422سنگاپور سے ممبئی آمد پر غلطی سے جوہو کے ساحل پر واقع ایک چھوٹے ہوائی اڈے پر اتر گیا جس سے افرا تفری مچ گئی۔ طیارہ کو ممبئی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی ہوائی پٹی 9پر اترنے کا سگنل دیدیا گیا تھا لیکن طیارہ ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع جو ہو ایئر پورٹ پر اتر گیا۔ ایئر لائنز کے مطابق اس بات کا احساس ہونے کے بعد طیارہ ے کو محفوظ طریقے سے جوہو میں اتار لیا گیا۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آئے ہیں۔ جاپان ایئر لائنز کا طیارہ بوئنگ 707اور مصر ایئر لائنز کا طیارہ جوہو ایئرپورٹ پر اتارا گیاتھا۔