Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکزی حکومت پر ریاست کا13000کروڑروپے بقایا، ممتا بنرجی

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے کہا کہ مختلف اسکیموں کے تحت مغربی بنگال کا مرکز پر 13ہزارکروڑروپے بقایا ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ میں اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 25نومبر تک مرکزی حکومت سے 13 ہزار714کروڑ روپے ملنے تھے جبکہ 40ہزارکروڑ روپے قرض کا سود ادا کردیا ۔ موجودہ مالی سال میں ریاستی حکومت کی طرف سے خرچ کئے گئے فنڈز کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا نے کہا کہ امسال پروجیکٹس کیلئے زیادہ فنڈ جاری ہوئے اور 12ہزارکروڑو روپے انفراسٹرکچر پر خرچ ہوئے۔

شیئر: