پھل اور سبزیاں دماغی اور نفسیاتی صحت کے لیے اہم
پھل اور سبزیاں صحت بخش خوراک کا لازمی حصہ ہیں۔ ان کا زیادہ سے یادہ استعمال دماغی اور نفسیاتی صحت پر بہتر اثرات مرتب کرتا ہے ۔ پھل اور سبزیوں کے باقاعدہ استعمال سے موٹاپے ، ذیابیطس ، امراض قلب ، فالج اور بعض اقسام کے کینسر کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کی یونیورسٹی آف اوٹاگو کی ایک تحقیق کے دوران جن طلبہ کو دو ہفتے تک اضافی پھل اور سبزیاں کھلائی گئیں، ان میں کام کرنے کی لگن اور توانائی بڑھ گئی۔ انکی نفسیاتی صحت میں بہتری دیکھی گئی اور ان میں طاقت ، جذبہ اور آگے بڑھنے کا عزم، تحقیق میں شامل ان طلبہ سے زیادہ پایا گیا جنہیں پھل اور سبزیوں کی روزانہ کی بنیاد پر سروسز فراہم نہیں کی گئی تھی۔ لہذا یہ بات ثابت ہوئی کہ پھل اور سبزیاں صرف جسمانی صحت اور نشونما کے لیے ضروری نہیں بلکہ دماغی اور نفسیاتی صھت کیے بھی نہایت اہم ہیں۔