Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں جنگ طول پکڑے گی، مغربی ماہرین

واشنگٹن ....مشرق وسطیٰ امور کے ماہرین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ حوثیوں کے ہاتھوں سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے قتل نے یمن کی خانہ جنگی کا رنگ اور حکمت عملی تبدیل کردی۔ سی این بی سی نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ امور کے تجزیہ نگار مارکوس شیفینکس کے حوالے سے بتایا کہ علی صالح کے قتل سے یمن میں ایران کا اثر و نفوذ بڑھے گا اور یہ جنگ جلد ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یمن سے آنے والی خبریں ایران کیلئے عمدہ اور یمن کیلئے بری ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اب ایران یمن میں زیادہ گھناﺅنے طریقے سے حصہ لے گا۔

شیئر: