Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی صالح کا قتل یمن کو نیا لیبیا بنادیگا

ریاض .... فرانسیسی چینل” اوربا“ نے دعویٰ کیا ہے کہ علی صالح کا قتل یمن کو نئے لیبیا میں تبدیل کردیگا۔ چینل کے تجزیہ نگار نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی اور یمن کے قائد علی صالح کے قتل کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔ چینل کا کہنا ہے کہ سابق یمنی صدر کے قتل کی تصاویر نے جس میں انکے جسم کو خون میں لت پت دکھایا گیا معمر قذافی کے قتل کی یاد تازہ کردی۔ قذافی نے سرت کی ناکہ بندی کی کوشش کی تھی اور یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچنے سے قبل ہی دشمنوں نے ان کےلئے کمین گاہ تیار کرلی تھی۔ دونوں کا سیاسی انجام حیرت ناک ہے۔
 

شیئر: