قاہرہ ....اسرائیلی اسکالر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے قتل سے خطے کے حالات انتہائی خطرناک شکل اختیار کرینگے ۔ انہوں نے اسرائیلی ٹی وی چینل وَن کی ویب سائٹ پر جاری کردہ مضمون میں توجہ دلائی کہ حوثیوں نے 2004ءکے دوران اپنے سابق رہنما کے قتل کا فرمان جاری کرنے پر علی صالح سے انتقام لیا ہے۔ حوثیوں کا ماننا ہے کہ علی صالح ہی نے انکے رہنما کے قتل کے احکام جاری کئے تھے۔