نئی دہلی۔۔۔۔سپریم کورٹ نے آسام کے لاکھوں افراد کو شہریت سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے پنچایت سرٹیفکیٹ کی حیثیت کو بحال کردیا جس سے لاکھوں شادی شدہ خواتین کوراحت ملی۔اس فیصلے کو جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی اور جمعیت علمائے صوبہ آسام کے صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے انصاف کی جیت اور تاریخ ساز فیصلہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے لاکھوں افراد کی شہریت کو تحفظ حاصل ہوا ہے۔