Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی : اوکھی طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم

    ممبئی۔۔۔۔۔ جنوبی ہند کی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفا ن اوکھی نے  مغربی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت میں معمولات زندگی درہم برہم کردیئے ہیں جہاں  پیر کی رات سے  شدید بارش ہورہی ہے جس نے  سڑکوں کو  تالاب میں تبدیل کردیا ہے۔ 
ریاستی حکومت نے  دارالحکومت ممبئی  کے تمام  تعلیمی اداروں  میں چھٹی کردی ہے  بارش اور  درجہ حرارت کے کم ہونے سے سڑکوں پر   روزانہ سے کم لوگ باہر نکلے ہیں۔  شدید  طوفانی بارش نے  لوگوں کو گھروں سے محدود کردیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ  ٹرین ، روڈ اور فضائی سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔  لوکل ٹرینوں میں  بھی بھیڑ نظر نہیں آرہی تھی ۔ محکمہ  موسم نے خبردار کیا ہے کہ  اوکھی میں  مزید شدت آسکتی ہے اور یہ  ممبئی سے نکل کر مضافاتی شہروں  سندھو درگ، تھانے ، رائے گڑھ اور پال گھر  کو بھی اپنی لپیٹ  میں لے کستا ہے جس کے نتیجے میں ان شہروں میں اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیا گیا ہے۔   
ریلوے  کے ممبئی  ڈویژن کے مطابق  محکمہ نے  امدادی کارروائیوں میں استعمال ہونے والی   ٹرینوں ، میڈیکل وینز اور دوسری  اہم سروسز  کا انتظام کرلیاگیا ہے۔  محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ  تقریباً  ڈھائی سو ریلوے پولیس فورس اور مہاراشٹر اسٹیٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو  بھی  ہجوم کو کنٹرول کرنے اور دوسری امدادی کاموں کیلئے  ریلوے اسٹیشنوں پر تعینات کردیاگیا ہے۔ 
ریاستی حکام کے مطابق  مہاراشٹر کے ساحل  اور ممبئی  میں سمندری طوفان  کے آنے سے متعلق لوگوں کو پہلے ہی باخبر کردیا گیا تھا۔  یہی نہیں بلکہ  سرحدی محافظوں کو بھی حکم دیاگیا تھا کہ وہ  ماہی گیروں کو  سمندر میں جانے کی اجازت نہ دیں۔  کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق  اوکھی سمندری طوفان کی رفتار 85  کلومیٹر سے  110 کلومیٹر فی گھنٹہ  بتائی گئی ہے جس میں  اضافے  کا امکان ہے۔ 
واضح رہے کہ 26 نومبر کو  اوکھی نامی سمندری طوفان  سری لنکا  کے سمندر سے اٹھا تھا جو  دھیرے دھیرے کیرالہ پہنچ گیا تھا  جہاں  اس طوفان کی وجہ سے  کئی دن تک  معمولات زندگی درہم برہم رہے۔

شیئر: