حیدرآباد۔۔۔۔۔۔بابری مسجد کی شہادت کے 25سال کی تکمیل کے پیش نظر مسلم تنظیموں کی بند کی اپیل کے پیش نظر شہر حیدرآباد میں پولیس کی جانب سے چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔مختلف تنظیموں بشمول مجلس نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن یوم سیاہ منائیں ۔پولیس نے اس بند کے پیش نظر چوکس بڑھا دی اور جگہ جگہ پولیس بندوبست دیکھا جارہا ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے دفعہ 144بھی نافذ کردیا ہے تاکہ کوئی بھی ناگہانی واقعہ پیش نہ آئے ۔بند کے پیش نظر مختلف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے ان کے اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تمام سرکاری تعلیمی ادارے حسب معمول کام کریں گے۔ بند کے پیش نظر بعض تنظیموں نے دعا کا اہتمام کرنے اور متعلقہ کلکٹرز کو میمورنڈم پیش کرنے کی بھی اپیل کی ہے ۔