’چیمپیئنز ٹرافی سے قبل وقار یونس کی ویڈیو دیکھی‘
لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہندکیخلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں اپنے ہیرو وقار یونس کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد کھیلے تھے۔ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس بو لنگ میں ان کے آئیڈیل تھے۔ وہ پہلے ہر پاکستانی بچے کی طرح بلے باز بننا چاہتے تھے تاہم جب1999-2000ءمیں انہوں نے وقار یونس کو بو لنگ کرتے دیکھا تو تبھی فیصلہ کرلیا کہ وہ انہی کی طرح کے فاسٹ بولر بنیں گے ۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ انہیں وقار یونس کی ریورس سوئنگ بولنگ اور یارکرز بہت پسند تھے اور و ہ ہند کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے سے قبل بھی انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں ان کی 7وکٹوں کی پرفارمنس یوٹیوب پر دیکھتے رہے تھے ،ان میں سے بہت سی وکٹیں وقار نے ریورس سوئنگ کی بجائے نئی گیند پر حاصل کی تھیں۔