اردوگان نے اوآئی سی کا اجلاس بلالیا
ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے 13 دسمبر کو استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی دعوت دی ہے۔ یہ پیش رفت امریکی انتظامیہ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔
ترکی کے ایوانِ صدارات کے ترجمان ابراہیم کیلن نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ ترکی کے صدر نے اسلامی تعاون تنظیم کے ایک ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا ہے تا کہ تازہ ترین پیشرفت کا مقابلہ کرنے کے لیے یکساںموقف اختیار کیا جائے۔ترجمان کے مطابق اجلاس 13 دسمبر کو استنبول میں ہو گا۔