Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیت المقدس فلسطین کا ازلی دار الحکومت ہے، محمود عباس

بیت المقدس:فلسطین کے صدر محمود عباس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اعلان کو قیام امن کی کوششوں پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی امنگوں کی خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بیت المقدس فلسطین کا ازلی دار الحکومت رہا ہے اور رہے گا۔
مزید پڑھیں:امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے سے عالمی امن تباہ ہوجائےگا،امت کا ردعمل
ان کا کہنا تھا کہ القدس عظیم اور قدیم فلسطینی ریاست کا درالحکومت ہے جس کی شناخت ایسے فیصلوں سے تبدیل نہیں کی جا سکتی۔فلسطینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا سفارتخانے کی منتقلی سے متعلق اعلان دراصل امریکہ کا امن عمل کی نگرانی سے دست کشی کا اعلان ہے۔ فلسطینی قیادت دوست سے مشورے کر رہی ہے ۔
بیت المقدس سے متعلق تمام خبریں ایک صفحے پر پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: