محمد بن سلمان سے برطانوی وزارت دفاع کے عہدیداروں کی ملاقات
ریاض .... سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں برطانوی وزارت دفاع کے اہم فوجی مشیروں نے ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان فوجی تعاون کے شعبوں اور دونوں ملکوں کے عسکری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی تدابیر کا جائزہ لیا۔