Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیریئر کے اے سی استعمال نہ کئے جائیں، وزارت تجارت

ریاض ...سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے کیریئر کے اے سی کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ کیریئر کے اے سی میں ٹھنڈا کرنے والے نظام میں تکنیکی خرابی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے آگ لگ سکتی ہے۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کا استعمال فوری طور پر بندکردیں اور ضروری اصلاح و مرمت کیلئے کمپنی سے رجوع کریں۔ مرمت مفت ہوگی۔

شیئر: