Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ پیپرز،مالٹاکے صحافی کے قتل میں ملوث3 افراد پر فرد جرم

والیٹا ۔۔۔مالٹا میں حکومت کی ناقدصحافی ڈافنے کاروآنا گالیزیاکے قتل میں ملوث3 افراد پر فرد جرم عائد پر عائد کردی گئی۔تینوں افراد نے عدالت میں خود کو بے قصور قراردیا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ ان ملزمان نے ہی 16  اکتوبر کو معروف صحافی کی کار میں بم نصب کیا تھا۔ پولیس  نے اسی روز قتل کے شبہ میں 10  افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں سے 7  کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈافنے گالیزیا نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے مالٹا میں بدعنوانی کے کئی بڑے واقعات کی نشاندہی کی تھی۔
 

شیئر: