Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے ہندوستانی ڈرون مار گریا

بیجنگ ۔۔۔چینی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انھوں نے ہندوستانی ڈرون کو چین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا ہے ۔ فوج کے مغربی بیورو کے نائب ڈائریکٹر زانگ شوئیلی نے کہاہے کہ ہندنے چین کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاچینی بارڈر فوج نے پیشہ ورانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور ڈیوائس (ڈرون) کی شناخت کی توثیق کی تاہم زانگ نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ ڈرون کب اور کہاں مار گرایا گیا ۔
 

شیئر: