Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی باشندہ شدا پہاڑ سر کرنے میں کامیاب

باحہ۔۔۔ایک سعودی شہری شدا پہاڑ کی اعلیٰ ترین چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ تہامہ الباحہ میں انتہائی اونچائی کیلئے شدا پہاڑ کی چوٹی ضرب المثل کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ پر خطر چٹانوں والا پہاڑ ہے۔ انتہائی خطرناک ڈھلوانیں لئے ہوئے ہے۔ اس کے اطراف انتہائی قدیم تاریخی قریے پائے جاتے ہیں۔ ہر قریہ پہاڑ کے ایک کونے میں آباد ہے اور کوہستانی چٹانوں میں قریہ کے لوگ مکان بنائے ہوئے ہیں۔ بعض مکانوں کے چھجے پتھروں کے ہیں۔دروازے لکڑی کے ہیں۔ پہاڑ پر زیتون اور عرعر کے درخت لگے ہوئے ہیں۔ انواع و اقسام کے پودے اور درخت بھی جبل شدا میں پائے جاتے ہیں۔ اس کی سب سے اونچی چوٹی سطح سمندر سے 2300میٹر سے زیادہ بلند ہے۔ تقریباً1408ھ میں اس کا فضائی اور زمینی جائزہ لیا گیا تھا۔ 

شیئر: