سیالکوٹ: ویمن والی بال کے شاندار مقابلے
سیالکوٹ: جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ کیمپس میں ویمن والی بال کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے۔ اس چیمپیئن شپ میں گوجرانوالہ ڈویژن کے گیارہ کالجز نے شرکت کی۔ طالبات کا کہنا تھا کہ جسمانی نشوونما کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد بھی ضروری ہے۔ویمن کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں کمال مہارت دکھائی اور ایک دوسرے کے خلاف خوب پوائنٹس بنائے۔ ساتھی طالبات نے اپنی اپنی ٹیموں کا خوب حوصلہ بڑھایا جبکہ روایتی رقص نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے۔ کھیل کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کے درمیان سیلفیاں بنانے کا بھی مقابلہ چلتا رہا۔